Tuesday 24 October 2017

Amir liqat call leak amir liyaqat calling to someone

کیپٹن صفدر کی قادیانیوں کے خلاف تقریر کے خلاف پاکستان میں کسی نے بات نہیں کی سوائے میرے، میں نے قادیانیوں کیلئے میں نے آواز اٹھائی، بول اور اے آر وائی نیوز جانبدار چینل ہیں،ہماری بھی جے آئی ٹی چل رہی ہے، سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی مبینہ کال کی ٹیپ لیک کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی بول نیوز کے اینکر عامر لیاقت کی ایک مبینہ کال کی ٹیپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں عامر لیاقت کسی سلمان نامی آدمی سے گفتگو 


کرتے ہوئے سنے جا سکتے           shafull act 



ہیں۔ عامر لیاقت اس سلمان نامی شخص سے کہہ رہے ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کی جانب سے قومی اسمبلی میں قادیانیوں کے خلاف تقریر کے خلاف کسی نے بات نہیں کی سوائے میرے، میں نے قادیانیوں کے حق میں آواز اٹھائی۔ کال میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ سلمان نامی شخص کی کسی بات کا جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت اسے کہہ رہے ہیں کہ کیا کیا جا سکتا ہے بول اور اے آروائی نیوز جانبدار چینل ہیں ، ہم کچھ نہیں کر سکتے ہماری بھی جے آئی ٹی چل رہی ہے۔ عامر لیاقت کال کے دوران کیا کیا بات کرتے رہے۔۔آپ بھی سماعت فرمائیں!


Friday 20 October 2017

ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم کرنیوالا کون تھا؟سینیٹرحافظ حمداللہ نے اصل شخصیت کا پتہ لگالیا،دھماکہ خیز اعلان

جمعیت علماء اسلام کے رہنما سینیٹر حافظ حمداللہ سینیٹ میں حلف نامے میں ترمیم کرنے والے شخص کو بے نقاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس پیرکے روز چیئرمین رضاربانی کی سربراہی میں منعقد ہوگا،اجلاس میں مختلف امور پر اراکین پارلیمنٹ تبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹرحمد اللہ سینیٹ کے اجلا س میں حلف نامے ختم نبوت سے متعلق ترامیم کے بارے میں ایوان کو آگاہ کریں گے،جب اس سلسلے میں آئی این پی 
نے سینیٹر حمداللہ سے رابطہ کرکے ان سے استفار کیا ، تو انہوں نے تصدیق



کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس شخصیت کا علم ہوگیا ہے جس نے حلف نامے میں ترمیم کی تھی۔اس کا انکشاف میں سینیٹ میں تقریر کے دوران کروں گا۔

’’یہ شخص ہمارے ساتھ یہ شرمناک کام کرتا رہا‘‘ پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کا کوچ پر سنگین الزام، بڑا قدم اٹھا لیا


لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے ویمن ہاکی ٹیم میں کوچ کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی سدہ سعیدنے کوچ پر تشدد پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔اس حوالے سے کھلاڑی نے وزیر کھیل کو بھی خط لکھا ہے۔ایسے واقعات عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سیدہ سعید نے کوچ سعید خان پر الزام عائد کیا ہے
کہ کوچ نے مجھے پر تشدد کیا اور ہراساں بھی کیا ہے۔لہذا استدعا ہے کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔